آئی پی ایل ،گجرات لائنز کے ہاتھوں ممبئی انڈینز کو شکست,فنچ مین آف دی میچ قرار
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک ) آئی پی ایل کے میچ میں گجرات لائنز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ممبئی انڈینز کو 3وکٹوں سے شکست دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں ممبئی انڈینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 143رنز بنائے۔پارتھیو پٹیل نے 34،ٹم ساﺅتھی نے 25،ریادو اور پانڈیا نے 20،20جبکہ بٹلر نے 16رنز سکور کیے۔گجرات لائنز کی جانب سے کلکرنی اور پاراوین نے 2,2جبکہ جکاتی ،فالکنراور براوو نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
گجرات لائنز نے مقررہ ہدف آخری گیند پر 7وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا جبکہ فنچ ناقابل شکست 67رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔دیگر بلے بازوں میں رائنا نے 27اور ناتھ نے 12رنز سکور کیے ۔ممبئی انڈینز کی جانب سے میککلینگن نے 4جبکہ بمبرا نے 2کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔شاندار بلے بازی کی وجہ سے فنچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔