بھارت میں قہر کی گرمی ،مرنے والوں کی تعداد 135ہو گئی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بھارت میں قہر کی گرمی ،مرنے والوں کی تعداد 135ہو گئی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
بھارت میں قہر کی گرمی ،مرنے والوں کی تعداد 135ہو گئی ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں قیامت کی گرمی نے لوگوں کا سانس لینا دشوار کر دیا ،شدید گرمی کے باعث مرنے والوں کی تعداد 135ہوگئی۔

بھارتی نجی ٹی وی’’زی نیوز ‘‘ کے مطابق شدید گرمی کے باعث بھارت کی ریاست تلنگانہ ،آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں مرنے والوں کی تعداد 135 ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ گرمی کی شدت آئندہ دو تین روز تک جاری رہے گی۔دوسری طرف تلنگانہ میں گرمی کی شدت کے باعث سالانہ چھٹیوں سے پہلے ہی اسکول بند کر دیئے گئے ہیں۔ ماہرین نے گرمی کے شدت کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -