پانا ما لیکس معاملے کے بعد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی : نائب وزیر خزانہ پانا ما

پانا ما لیکس معاملے کے بعد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی : نائب وزیر خزانہ پانا ما
پانا ما لیکس معاملے کے بعد اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی : نائب وزیر خزانہ پانا ما

  

پانا ما سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک ) پانا ما کے نائب وزیر خزانہ نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانا ما لیکس معاملے کے بعد انکی پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانا ما کے نائب وزیر خزانہ آئیون زرک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پانا ما لیکس معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ان کی ملاقات اسحاق ڈار سے ہوئی جس میں اسحاق ڈار نے پانا ما لیکس پر تشویش کا اظہار کیا ۔آئیون زرک نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اس کے علاوہ انکی کسی پاکستانی رہنما سے ملاقات نہیں ہوئی ۔

مزید : بین الاقوامی