پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین V شروع ہوگئیں

پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین V شروع ہوگئیں
پاک چین مشترکہ فضائی مشقیں شاہین V شروع ہوگئیں

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور چین کی مشترکہ فضائی مشقیں شاہین V ایک پاکستانی آپریشنل ایئر بیس پر شروع ہوگئیں، مشقوں میں پیپلزلبریشن آرمی، چین کی ایئر فورس کے پائلٹ، ایئر ڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملہ حصہ لے رہا ہے، ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ان بین الاقوامی فضائی مشقوں سے پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعلقات کو بالعموم اور دونوں ممالک کی ایئر فورسز کو بالخصوص تعلقات کے فروغ کا موقع میسر آئیگا، بیان کے مطابق پاکستان ایئر فورس اپنے فضائی اور زمینی عملے کی جنگی تربیت باقاعدہ بنیادوں پر کرتی ہے اور دوست ممالک کےساتھ اس سلسلے میں مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں، شاہین V مشقیں چین کےساتھ ہونیوالی مشترکہ مشقوں کے سلسلے کی پانچویں مشقیں ہیں جو ہر سال باری باری دونوں ممالک میں منعقد ہوتی ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -