پولیس کا صوابی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ،5اشتہاریوں سمیت40افراد گرفتار
صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پولیس نے صوابی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے5اشتہاریوں سمیت 40افرادکو گرفتار کرلیا۔
سپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے والے ٹربیونل نے شاہ زیب حسن کو 21اپریل کو طلب کرلیا
تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے رات گئے صوابی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور علاقے میں رہائش پذیر افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی۔ دوران سرچ آپریشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے40افراد کو دھر لیا جن میں 5اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ پولیس نے زیر حراست افراد کی نشاندہی پر تلاشی کے عمل کے دوران اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔بعدازاں گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔