پی پی نے صرف کرپشن کی ، شہر قائد اور سندھ کو تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی: مفتی نعیم

Apr 16, 2017 | 05:10 PM

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتم مفتی نعیم نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنی حکومت کے دوران کام کوئی نہیں کیا بلکہ صرف کرپشن کی ہے جس کی وجہ سے کراچی اور سندھ تباہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق مفتی نعیم نے کراچی پریس کلب کے باہر لگائے گئے پاک سر زمین پارٹی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔ اس موقع پر مفتی نعیم کا کہنا تھا کہ پی پی حکومت نے سندھ میں صرف کرپشن کی ہے، شہر قائد اور سندھ کو تباہ کرنے کی مثال نہیں ملتی، کراچی کے اکثر علاقوں میں پانی کی پائپ لائن ہی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے  کہا کہ مصطفیٰ کمال عوامی مسائل کے حل کیلئے احتجاج کر رہے ہیں سب لوگوں کو ان کا ساتھ دینا چاہیے۔ مصطفیٰ کمال ہی وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے بطور میئر مدارس کو کمپیوٹر فراہم کیے لیکن سندھ حکومت نے تو میئر کو اختیارات بھی نہیں دیے۔

مزیدخبریں