سعودی عرب سے پاکستانیوں کے لئے سب سے تشویشناک خبر آگئی، وہ شعبہ جس میں سب سے زیادہ پاکستانی کام کرتے ہیں، اب اُس سے بھی تمام غیر ملکیوں کو نکالنے کا فیصلہ ہوگیا

سعودی عرب سے پاکستانیوں کے لئے سب سے تشویشناک خبر آگئی، وہ شعبہ جس میں سب سے ...

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) تیل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کے باعث سعودی معیشت زبوں حالی کا شکار ہے جسے مستحکم کرنے کے لیے حکومت کئی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ انہی اقدامات کے تحت حکومت ’سعودائزیشن پروگرام‘ پر بھی عمل پیرا ہے جس کے تحت کئی شعبوں میں غیرملکیوں کے نوکری یا سرمایہ کاری کرنے پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔ اب اس میں ایک اور شعبے کا اضافہ ہو گیا ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کار رینٹل سیکٹر کو بھی 100فیصد سعودائزیشن پروگرام میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد اب اس سیکٹر میں صرف سعودی شہری ہی سرمایہ کاری کر سکیں گے۔

’ہر اس غیر ملکی کو گرین کارڈ ملے گا جس کے پاس۔۔۔‘ سعودی عرب نے سب سے بڑا اعلان کردیا، مستقل رہائش کیلئے پیسے نہیں دینے پڑیں گے بلکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق کاررینٹل سیکٹر میں لیبر قوانین کے آرٹیکل 39کے تحت غیرملکیوں کا نوکری کرنا جرم قراردے دیا گیا ہے۔ہیومن ریسورسز ڈویلپمنٹ فنڈ کی طرف سے اس قانون پر عملدرآمد کروانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فنڈ کا کہنا ہے کہ ”اس سیکٹر کو سعودائزیشن پروگرام میں شامل کرنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ حکومت قومی افرادی قوت کو برسرروزگار بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔جو سعودی شہری اس سیکٹر میں سرمایہ کاری کے خواہش مند ہوں گے انہیں سوشل ڈویلپمنٹ بینک قرض بھی دے گا۔“

مزید :

عرب دنیا -