سعودی عرب میں کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کے لئے ایسا شاندار کام کردیا کہ آج تک تاریخ میں کسی کفیل نے نہ کیا ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی

سعودی عرب میں کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کے لئے ایسا شاندار کام کردیا کہ آج ...
سعودی عرب میں کفیل نے اپنی غیر ملکی ملازمہ کے لئے ایسا شاندار کام کردیا کہ آج تک تاریخ میں کسی کفیل نے نہ کیا ہوگا، زندگی کی سب سے بڑی خوشی دے دی

  

جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب سے ملازمت دہندگان کے تارکین وطن ملازموں کے ساتھ ناروا سلوک کی خبریں تو اکثر آتی رہتی ہیں اب ایک سعودی خاتون کے اپنی ملازمہ کے ساتھ حسن سلوک کی ایسی خبر آئی ہے کہ آپ بھی اس کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں گے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق جدہ میں اس مالکن نے اپنے ایشیائی ملزم اور ملازمہ کی دھوم دھام سے شادی کروائی ہے جس کا تمام تر خرچ اس نے خود اٹھایا ہے۔

’اب اگر کفیل نے غیر ملکی ملازمین کو آتے ساتھ ہی یہ چیز نہ دی تو بھاری جرمانہ کریں گے‘ سعودی حکومت نے بڑا اعلان کردیا، غیرملکیوں کو خوش کردیا

سماجی کارکن زہرہ المعیبی اس شادی میں شریک تھی۔ اس نے تقریب کی ویڈیو اپنے سنیپ چیٹ اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خوشی کے مارے دلہن کی آنکھوں سے آنسو رواں ہوتے ہیں۔وہ سفید عروسی جوڑے میں اپنے دولہا کے ساتھ بیٹھی ہوتی ہے۔ اس کی مالکن نے نہ صرف اس کی شادی کا خرچ اٹھایا اور اسے قیمتی تحائف دیئے بلکہ ہنی مون کے ٹکٹ تک خرید کر دیئے۔زہرہ المعیبی کا کہنا تھا کہ ”اس خاتون نے دوسروں کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔ اور لوگوں کو بھی اس کی پیروی کرنی چاہیے۔“

مزید :

عرب دنیا -