آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنزکو 6وکٹوں سے شکست دیدی

آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنزکو 6وکٹوں سے شکست دیدی
آئی پی ایل :ممبئی انڈینز نے گجرات لائنزکو 6وکٹوں سے شکست دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئر لیگ کے 16ویں میچ میں ممبئی انڈینز نے گجرات لائنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ،بلے باز نتش رانا 53 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کو کامیابیاں دلوانے کے لئے پر عزم ہوں،فیڈریشن کے لوگ نہیں چاہتے میں آگے بڑھوں : باکسر محمد وسیم

تفصیلات کے مطابق گجرات لائنز کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ممبئی انڈینز نے بیٹنگ کا آغاز  کیا تو پہلے بلے باز پرتھیو پاٹیل بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔بلے باز جوس بٹلر نے 26 رنز بنائے جبکہ نتش رانا نے 2 چھکوں اور 4 چووکں کی مدد سے 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔شرما نے 40 ،پولارڈ نے 39 اور پانڈیا نے 6 رنز بنائے ۔

قبل ازیں گجرات لائنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے،بلے باز مکیلم نے 3 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 64 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈوین سمتھ  صفر پر ہی آوٹ ہوگئے۔بلے باز راینا نے 28، کشن نے 11،کارتھک نے 48 اور جیسن روئے نے 14 رنز بنائے۔ممبئی انڈینز کی جانب سے بولر مچل نے 2 جبکہ ملنگہ اور ہربجن سنگھ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید :

T20 World Cup -