آئی پی ایل : رائل چیلنجرز بنگلور کو رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے ہاتھوں 27 رنز سے شکست

آئی پی ایل : رائل چیلنجرز بنگلور کو رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے ہاتھوں 27 رنز سے ...
آئی پی ایل : رائل چیلنجرز بنگلور کو رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے ہاتھوں 27 رنز سے شکست

  


ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمئر لیگ کے 17 ویں میچ میںرائزنگ پونے سپر جائنٹ نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 27 رنز سے شکست دے دی ،بولر شردل ٹھاکر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل فیورٹ ازم کا شکار،لیگ میں شمولیت کے باوجود میچ نہیں کھلایا گیا :کرکٹر فواد عالم

تفصیلات کے مطابق رائزنگ پونے سپر جائنٹ  کے 162  رنز کے ہدف کے تعاقب میں رائل چیلنجرز بنگلور نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو بلے باز مندیپ سنگھ بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے جبکہ وراتھ کوہلی نے 28 رنز بنائے۔اے بی ڈویلیئرز  29 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے کے بعد عمران طاہر   کی گیند پر ایم ایس دھونی کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔بلے باز جادھو  نے 18، شین واٹسن نے 14، سٹوورٹ بنی نے 18،نیگی نے 10اور ایڈم ملنے نے صرف 2 ہی رنز بنائے۔

قبل ازیں  رائزنگ پونے سپر جائنٹ نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بنائے ،بلے باز تری پاتھی ن31 رنز بنا کر سر فہرست رہے جبکہ   راہانے  نے 30 رنز بنائے۔سمتھ نے 27 ، دھونی نے 28، سٹوکس نے 2 ،کرسٹیان نے 1 اور توارے نے 27 رنز بائے ۔ بلے باز ٹھاکر بغیر کوئی سکور کیے ہی پویلیئن لوٹ گئے۔رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے بولر  ایڈم ملنے اور سری ناتھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : T20


loading...