روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے: جرمن صدر

روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے: جرمن صدر
روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے: جرمن صدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برلن (صباح نیوز)جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ وہ سکرپل کیس کی وجہ سے روس اور مغرب کے مابین تعلقات میں خرابی پیدا ہونے پر تحفظات رکھتے ہیں، روسی صدر پیوٹن سے قطع نظر تمام روس کو دشمن قرار نہیں دینا چاہیے۔ 
غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانک والٹر شٹائن مائرکا صحافیو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کہناتھا کہ وہ ان باہمی تعلقات میں بہتری کی خاطر نئی سفارتی کوششوں کے حق میں ہیں۔ روسی صدر پیوٹن سے قطع نظر تمام روس کو دشمن قرار نہیں دینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی ڑولیا پر برطانیہ میں ہوئے کیمیکل حملے کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے مابین ایک سنگین سفارتی بحران پیدا ہو چکا ہے۔