چین ،عمارت میں آتشزدگی ،5افراد ہلاک4زخمی

چین ،عمارت میں آتشزدگی ،5افراد ہلاک4زخمی
چین ،عمارت میں آتشزدگی ،5افراد ہلاک4زخمی

نان جنگ (آئی این پی)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کی ایک عمارت میں آتشزدگی کے باعث 5افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چینگ شو شہر کے ایک گاؤں میں اچانک بھڑک اٹھی،آگ اس قدر شدید تھی کہ اس نے آناً فاناً عمارت کو اپنی لیپیٹ میں لے لیا،عمارت کا ملبہ 130مربع میٹر کے علاقے میں پھیل گیا،واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمی ہونے والے 9افراد کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں 5افراد زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے،4افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے،آگ لگنے کی وجہ شاٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔

مزید : بین الاقوامی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...