السعودیہ کے طیاروں میں اے ۔320 ساخت کی نئی ایئر بس147 شامل
ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی ایئرلائن ’’السعودیہ‘‘ کے طیاروں میں اے ۔320 ساخت کی نئی ایئر بس147 شامل ہوگئی۔ذرائع ابلا غ کے مطابق السعودیہ ان دنوں اپنے تمام پرانے طیاروں کی جگہ نئے طیارے شامل کررہی ہے اور توقع ہے کہ 2020ء تک اس کے نئے طیاروں کی تعداد 200 تک پہنچ جائیگی۔
نئی ایئر بس 11اپریل کو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی تھی۔