کاشتکار کپاس کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،محکمہ زراعت

کاشتکار کپاس کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں،محکمہ زراعت

قصور(اے پی پی )محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو پنجاب سیڈکارپوریشن کا تصدیق شدہ بیج استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ کپاس کے کاشتکارکسی ایسی پرائیویٹ کمپنی کا بیج استعمال کرنے سے گریزکریں جس کی شہرت مشکوک یا کارکردگی اچھی نہ ہو تاکہ انہیں کپاس کی پیداوارکے حصول میں کسی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ محکمہ زراعت کا عملہ کپاس کے کاشتکاروں کو مشاورت کی فراہمی اور ان کی معاونت کیلئے ہمہ وقت فیلڈمیں موجودہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہئیے کہ وہ اچھی پیدوارکے حصول کیلئے ایسی میرازرخیززمین کا انتخاب کریں۔

جوپانی زیادہ جذب کرنے سمیت دیر تک وترقائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔انہوں نے کہاکہ کلراٹھی‘ تھور‘ باڑہ‘سیم زدہ زم ین کسی بھی طرح کپاس کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزیدمعلومات محکمہ زراعت کے عملہ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید : کامرس