چھٹی چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے 19اپریل تک درخواستیں طلب

چھٹی چائنہ ساؤتھ ایشیا ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے 19اپریل تک درخواستیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( این این آئی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان نے جون میں منعقد ہونے والی چھٹی چائنہ ساؤتھ ایشیاء ایکسپو میں شرکت کے خواہشمندوں سے 19اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں ۔ 12سے 18جون تک جاری رہنے والی ایکسپو میں جنرل آئٹمز، ٹیکسٹائل فیبرکس وگارمنٹس،ہوم ٹیکسٹائل،بیڈ لینن بشمول بیڈ شیٹس و کورز، کرٹنز،منرلز،میڈیکل ڈیوائسز، فارما سیوٹیکلز،اپریٹس،بلڈنگ میٹریل، ڈیکوریشن، سافٹ ویئر،ہینڈ کرافٹس،ٹور ازم،اسپورٹس گڈز،سرجیکل و ڈینٹل آلات،کارپٹس ورگز،لیدر گارمنٹس و لیدر گڈز،فٹ وئیر، چاول، سینٹر ی ویئر،وڈن، مشالک ہینڈ کرافٹس و مصنوعات،اوٹکس و ماربل ہینڈ کرافٹ،ہربل کاسمیٹکس و ہربل ہیلتھ کیئر، پلاسٹک پروڈکٹس، فروٹ جوسز، انجینئرنگ و آٹو پارٹس کے سٹالز لگائے جائیں گے۔

مزید :

کامرس -