2017ء کے دوران 5142 سعودی شہری سیر و سیاحت کے لیے ماریشس آئے،حکام

2017ء کے دوران 5142 سعودی شہری سیر و سیاحت کے لیے ماریشس آئے،حکام

پورٹ لوئس (اے پی پی) ماریشس نے کہا ہے کہ 2017 ء کے دوران 5142 سعودی شہری سیر و سیاحت کے لیے ماریشس آئے۔حکام کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار جنوری سے دسمبر 2017ء کے ہیں۔ سیاحت کے عالمی ماہرین کا کہناہے کہ ماریشس کا جزیرہ فیملی سیاحت کیلئے مثالی ہے۔

ماریشس کے حکام سعودی عرب کے تعاون و اشتراک سے اپنے یہاں سیر و سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یاد رہے کہ دسمبر 2017 ئمیں ماریشس نے 50 واں یوم آزادی منایا۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...