ایئر اسٹریم‘‘ نے بغیر دھات دو منزلہ نیا ٹریلر تیار کر لیا

ایئر اسٹریم‘‘ نے بغیر دھات دو منزلہ نیا ٹریلر تیار کر لیا

اوہائیو (اے پی پی) امریکا کی تفریحی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’’ایئر اسٹریم‘‘ نے نیا ٹریلر تیار کیا ہے جس میں کوئی دھات استعمال نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کیرون اور جیپ وغیرہ تیار کرنے کے حوالے سے مشہور جدت پسند کمپنی ایئر اسٹریم نے اب ٹریلر سازی میں ایک نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔ایئر اسٹریم نے جو نیا ٹریلر تیار کیا ہے اس میں کوئی دھات استعمال نہیں کی گئی بلکہ بیشتر کام فائبر گلاس کی مدد سے ہوا ہے اور اسے نیسٹ گلیمپر کا نام دیا گیا ہے۔ واضح ہو کہ یہ کمپنی گزشتہ 90 سال سے کام کررہی ہے مگر اتنے عرصے میں یہ پہلا موقع ہے کہ اس نے عام روایات سے ہٹ کر کوئی چیزتیار کی ہے۔جس کمپنی نے بغیر دھات کا یہ ٹریلر تیار کیا ہے اسے ایئر اسٹریم نے مارچ 2016ء میں خریدا تھا۔ انگریزی حرف (یو) کی شکل سے مشابہ ٹریلر میں 6کھڑکیاں ہیں اور اسکی چھت پر شفاف پلاسٹک لگایا گیا ہے تاکہ آسمان کا نظارہ بھی اس میں رہتے ہوئے کیا جاسکے اور قدرتی روشنی بھی اندر پہنچے۔ ٹریلر ساخت کے اعتبار سے دو منزلہ ہے جن میں کھانے پینے کا انتظام اور مستقل نوعیت کا ایک بیڈ لگا ہے۔ ایئر اسٹریم 90 برسوں سے خاص قسم کے المونیم سے ٹریلر تیار کررہی تھی اور اسے سلور بلٹ کا نام دیا جاتا تھا۔ ایئر اسٹریم کے صدر و چیف ایگزیکٹو باب ولر کا کہناہے کہ انکی یہ گاڑی دیرینہ روایات کی امین بھی ہے اور جدید تقاضوں کی جھلک بھی اس میں ملتی ہے اس لیے سیر و سیاحت کرنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین گاڑی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسکا اصل ڈیزائن اوریگن کے رہنے والے مشہور آرٹسٹ رابن جوان نے تیار کیا تھا ۔

اور کافی دنوں تک اپنے گھر میں اس پر ردوبدل کرواتے رہے اور جب اطمینان ہوگیا تو اس پر کام شروع کروادیا۔

مزید : کامرس