اوپن کرنسی مارکیٹ :ڈالر یورو اور پاونڈ کی قدر میں کمی

اوپن کرنسی مارکیٹ :ڈالر یورو اور پاونڈ کی قدر میں کمی

کراچی (یو این پی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا ،رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر10پیسے گھٹ گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 116.60روپے سے کم ہوکر 116.50 روپے اور قیمت فروخت 116.90روپے سے کم ہوکر 116.80 روپے ہو گئی ، اسی طرح یورو کی قدر میں بھی 5پیسے کی کمی واقع ہوئی اور یورو کی قیمت خرید 142.80 روپے سے کم ہو کر142.75روپے اور قیمت فروخت 144.30 روپے سے کم ہو کر144.25روپے پر آگئی جبکہ 50 پیسے کی کمی سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 165.25 روپے سے کم ہو کر164.75روپے اور قیمت فروخت 166.75 روپے سے کم ہو کر166.25روپے ہو گئی ۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...