ایف بی آر کے ادارے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں بریک ڈاؤن کا انکشاف

ایف بی آر کے ادارے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں بریک ڈاؤن کا انکشاف

کراچی (اکنامک رپورٹر) ایف بی آر کے ماتحت ادارے کسٹمز کراچی کے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں بریک ڈاؤن کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث کنسائنمنٹس کی کلیئرنس میں بڑے پیمانے پر خلل پیدا ہوگیا ہے۔کسٹمز ہاؤس کراچی کے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں بریک ڈاؤن پر قابو پانے اور فوری انتظامات کرنے کے لیے ایف بی آر سے فوری طور پر 32 ہزار ڈالرفراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق ایف بیر کے ممبر کسٹمز زاہد کھوکھر کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں کسٹمز ہاؤس کراچی کے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں بریک ڈاؤن سے پیدا ہونے والی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ بریک ڈاؤن کی وجہ سے کسٹمز ہاؤس کراچی میں وی بوک آپریشنز متاثر ہو رہے ہیں اور وی بوک میں آنے والے مسائل کو حل کرنے میں مشکلات درپیش ہیں جس کے لیے فوری طور پر انتظامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وی بوک آپریشنز جاری رکھے جا سکیں اور کنسائنمنٹس کی بروقت کلیئرنس کو یقینی بنایا جاسکے مگر مالی وسائل کی کمی کی وجہ سے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر میں کی بحالی اور اس میں پائی جانے والی خامیاں دور کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کسٹمز ہاؤس کراچی میں وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر بریک ڈاؤن کے معاملے کی حساسیت و اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے ایف بی آر سے کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کے حل کے لیے 32 ہزار ڈالر مختص کیے جائیں اور اس حوالے سے ایف بی آر کے چیف ایڈمن کو ذمے داری سونپی گئی ہے کہ وہ مذکورہ فنڈز مختص کرنے کا انتظام کریں تاکہ کسٹمز ہاؤس کراچی میں کنسائنمنٹس کی بروقت کلیئرنس کو یقینی بنانے کے لیے وی بوک نیٹ ورک ڈیٹا سینٹر کو بحال کیا جاسکے اور اس میں نقائص دور کیے جاسکیں تاکہ ملکی برآمدات و درآمدات متاثر نہ ہوں۔

مزید : کامرس

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...