ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں،شاہدہ منی

ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں،شاہدہ منی
ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں،شاہدہ منی

لاہور(فلم رپورٹر)میلوڈی کوئین آف ایشیاء پرائڈ آف پرفارمنس گلو کارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہے کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لئے بے چین رہتے ہیں ‘میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں ،اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لئے بیتاب رہتے ہیں۔ شاہدہ منی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے‘ جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ ایسے گیت تیار کروں جن میں ہمارے کلچر اور ثقافت کا رنگ نمایاں ہو۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...