ستارہ بیگ نے ’’لگدی پنجاب دی اے‘‘میں میلہ لوٹ لیا
لاہور(آن لائن)اسٹیج کی نامور اداکارہ ستارہ بیگ نے الحمرا ہال میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ ’’لگدی پنجاب دی اے‘‘میں اپنی شاندار پرفارمنس سے میلہ لوٹ لیا۔ اداکارہ کی شاندار پرفارمنس پر شائقین نے کھڑے ہو کر اورتالیاں بجا کر انہیں بھرپور داد دی۔ستارہ بیگ نے کہا کہ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اپنے پرستاروں کی پسند کے مطابق پرفارم کروں اور اس میں کامیاب بھی رہی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں اور اپنی توجہ اپنے کام پر مرکوز رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب آپ شائقین کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں تو وہ یقیناًآپ کی پرفارمنس کو داد بھی ددیتے ہیں۔ڈرامہ کے پروڈیوسر آصف علی راہی ہیں۔
جبکہ دیگر کاسٹ میں چاہت چوہدری،سونو، مون بٹ اور دیگر شامل ہیں۔