لاہور سٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، صحافیو ں پر تشدد کی شدید مذمت

لاہور سٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس، صحافیو ں پر تشدد کی شدید مذمت

لاہور(جنرل رپورٹر) گزشتہ روز لاہور سٹی ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت عبداللہ کاکڑ منعقد ہوا۔ اجلاس میں صحافیوں سے حالیہ ہونے والی پر تشدد کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے ممبران و چیئرمین نے صحافیوں کے ساتھ ہونے والی پرتشدد اقدامات کے بارے میں قرار داد پیش کی ۔ جس کو ہاؤس نے اکثریت رائے سے منظور کیا اور کہا گیا کہ داتا گنج بخش ٹاؤن میں نقشہ برانچ مافیا جس نے متعدد بار غنڈہ گردی کرتے ہوئے سینئر صحافی ریاض شیرازی کو شدید زخمی کر دیا۔ جس کی درخواست تھانہ ساندہ میں ارسال کر دی گئی ہے۔ درخواست میں مافیا کے سرغنہ وحید الدین مقصود یونین لیڈر، سلمان بلڈنگ انسپکٹر و دیگر 5نامعلوم افراد کے خلاف خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، انسپکٹر جنرل پنجاب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان کے خلاف مقدمہ درج کریں۔ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی پرتشدد کارروائیوں کی روک تھام کے لئے بلڈنگ مافیا کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی بلڈنگ مافیا کا رکن ایسی جرأت نہ کر سکیں۔ اجلاس میں لاہور کے تمام میڈیا ہاؤس کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1