جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات پر اظہار تعزیت

جامعہ اشرفیہ کے علماء کا مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات پر اظہار تعزیت

لاہور ( پ ر) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی’ نائب مہتمم مولانا قاری ارشد عبید’ ناظم حافظ اسعد عبید’ حافظ اجود عبید’ مولانا محمد اکرم کاشمیری’ پروفیسر مولانا محمد یوسف خان’ مولانا زبیر حسن’ حافظ خالد حسن’مولانا عبدالرحیم چترالی ’ مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن انقلابی نے عالم اسلام کی عظیم علمی و روحانی شخصیت اور دارالعلوم دیوبند وقف ہندوستان کے مہتمم حضرت مولانا محمد سالم قاسمی کی وفات پر انتہائی دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد سالم قاسمی بانی دالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم نانوتویؒ کے پڑپوتے اور حکیم الاسلام حضرت مولانا قاری محمد طیب ؒ کے بیٹے تھے ۔ مولانا محمد سالم قاسمؒ کی تمام زندگی درس و تدریس’ باطل فرقوں کے علمی تعاقب اور اشاعت اسلام میں گذری’ان کی وفات سے عالم اسلام ایک جید عالم دین اور علم و عمل کے پیکر سے محروم ہوگیا حضرت مولانا محمد سالم قاسمیؒ کا اپنے والد حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمیؒ کی طرح جامعہ اشرفیہ لاہور کے ساتھ دیرینہ تعلق تھا کئی مرتبہ وہ جامعہ اشرفیہ لاہور تشریف لائے اور بیان کیا ان کی وفات سے علمی حلقوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔دریں اثناء جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے بھی حضرت مولانا محمد سالم قاسمیؒ کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے جامعہ اشرفیہ لاہور میں ان کے درجات کی بلندی کے لیے اجتماعی دعا کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...