’ ’ریس‘ ‘سیریز کی تیسری فلم 15 جون کو ریلیزکی جائے گی

’ ’ریس‘ ‘سیریز کی تیسری فلم 15 جون کو ریلیزکی جائے گی
’ ’ریس‘ ‘سیریز کی تیسری فلم 15 جون کو ریلیزکی جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ابوظہبی (یوا ین پی)بالی ووڈ کی آنے والی ایکشن تھرلر فلم ’ریس تھری‘ یقیناًفائٹ، سسپینس اور ایکشن کا بہترین امتزاج ہے، جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ’ریس تھری‘ میں جیکولین فرنانڈس کئی ایکشن مناظر دکھاتی نظر آئیں گی، انہوں نے فلم کے لیے خصوصی طور پر مکسڈ مارشل آرٹ (ایم ایم اے‘ کی بھی تربیت لی ہے۔اطلاعات ہیں کہ وہ فلم میں حریفوں کے سامنے مارشل آرٹ کے کرتب دکھاتی نظر آئیں گی۔فلم میں جیکولین فرنانڈس کے علاوہ ڈیزی شاہ، سلمان خان، بوبی دیول اور ثاقب سلیم سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔یہ فلم ’ریس‘ سیریز کی تیسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلموں میں مرکزی کردار سیف علی خان نے ادا کیے تھے، تاہم اس بار ان کی جگہ سلمان خان نے لی ہے۔جیکولین فرنانڈس مسلسل دوسری بار اس فلم کی سیریز میں نظر آ رہی ہیں۔فلم کو رواں برس 15 جون کو ریلیز کیا جائے گا۔

مزید : کلچر