عمران خان کا 29اپریل کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا ،آزاد تبسم

عمران خان کا 29اپریل کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا ،آزاد تبسم

لاہور(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم نے کہا ہے کہ عمران خان کا 29اپریل کا جلسہ بری طرح ناکام ہوگا ، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران خان کو اہل لاہور نے مستر کردیا ہے اور ان کی سیاست ختم ہوگئی ہے ، د ھرنے کی سیاست کرنے والے ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا نہ کریں، عوام کا مطالبہ ہے کہ عمران خان ترقی کے اس سفر میں ساتھ دیں وہ احتجاج کی سیاست چھوڑ دیں۔انہوں نے کہاکہ ملک سے بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ، ماضی میں اگر توانائی کے بحران پر قابو پالیا جاتو اب صورت حال مختلف ہوتی۔ انہوں نے کہا چین نے مشکل کی گھڑی میں پاکستان کا ہاتھ تھام کر دوستی کا حق نبھایا ہے۔ چین کے پاس دیگر ممالک میں سرمایہ کاری کے آپشن موجود تھے لیکن اس نے پاکستان کو ترجیح دی۔چین ہماری مدد کوآیا ہے تا ہم کچھ لوگ مدد کرنے کی بجائے پاکستان کے ساتھ دشمنی پر اتر آئے ہیں جنہوں نے قرضے معاف کرائے اور قومی دولت لوٹی تو انکا بھی کڑا احتساب ہونا چائیے۔ قرض معاف کرانے والے کہتے ہیں کہ ہماری بات نہ کی جائے اور ہم سے نہ پوچھا جائے۔ لیکن ایسا نہیں ہو گا۔ کرپشن کے خاتمے کے لئے سب کا بلا امتیاز احتساب ضروری ہے۔ غریب قوم کا سر فخر سے بلند کرنے کے لئے سب کا کڑا احتساب ضروری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1