ملک بھر میں موسیقی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لانا چاہیے:حسین بخش گلو

ملک بھر میں موسیقی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لانا چاہیے:حسین بخش گلو
ملک بھر میں موسیقی اکیڈمیز کا قیام عمل میں لانا چاہیے:حسین بخش گلو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) پرائیڈ آف پرفارمنس برصغیر کے نامور کلاسیکل گائیک استاد حسین بخش گلو نے کہاہے کہ کلاسیکل موسیقی کو بچانے اور اس کو فروغ دینے کے لئے حکومت کو ملک بھر میں اکیڈمیز کا قیام عمل میں لانا چاہیے ، اگر کلاسیکل فن کو اس وقت حکومتی سطح پر سپورٹ نہ کیا گیا تو صدیوں پرانا فن دم توڑ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں ہماری کلاسیکل موسیقی کو پسند کیا جاتا ہے اور خاص طور پر بھارت میں ہماری بڑی قدرکی جاتی ہے۔
، حال ہی میں بھارت میں بارہ سالہ لڑکی نے کلاسیکل موسیقی کے مقابلے میں میری غزل سنا کر پچاس لاکھ روپے انعام حاصل کیا ہے ، بھارت میں لتا جیسی گلوکارہ ہمارے اس کلاسیکل فن کے سامنے گھٹنے ٹیکتی ہے جبکہ ہمارے ہاں اس فن کی بے توقیری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی عمر کے پچاس سال گائیکی کی خدمت میں وقف کر دیئے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا۔فنکاروں کو حکومت کی جانب سے مالی وظائف ملنے چاہئیں اور جنہوں نے ملک کا سب سے بڑا صدارتی ایوارڈ حاصل کیا ہو ان فنکاروں کو گھر ، پلاٹ دینے کے ساتھ صحت ، تفریح سہولتوں بھی مفت فراہم کرنی چاہئیں تاکہ فنکار کو احساس ہو سکے کہ وہ اپنے ملک کا اثاثہ ہے۔

مزید :

کلچر -