اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے نرسوں کا 20رکنی وفدترکی روانہ

اعلیٰ تعلیم و تربیت کیلئے نرسوں کا 20رکنی وفدترکی روانہ

لاہور(جنرل رپورٹر،نمائندہ پاکستان)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر اعلیٰ تعلیم و تربیت کے لئے نرسوں کا 20 رکنی وفد اتوار کو علی الصبح ترکی کیلئے روانہ ہوگیا ۔لاہور ایئر پورٹ پر ڈائریکٹر جنرل نرسنگ کوثر پروین نے اپنے سٹاف کے ہمراہ نرسوں کے وفد کو الوداع کہا ۔ اس موقع پر ڈی جی نرسنگ نے بتایاکہ ترکی جانے والی نرسیں ایک ماہ تک قیام کریں گے جس کے دوران انہیں پیڈیاٹرک ، انتہائی نگہداشت ،امراض قلب کے مریضوں کی دیکھ بھال ، آپریشن تھیٹر اور وارڈ مینجمنٹ کے شعبوں میں تربیت دی جائے گی ۔انہو ں نے کہاکہ یہ نرسیں واپس آکر متعلقہ سپیشلائزڈ شعبوں میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے جس سے پیشنٹ کیئر اور دیگر شعبوں میں بہتری آئے گی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...