مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اعجاز شفیع

مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے،اعجاز شفیع

لاہور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز شفیع نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لیگی کارکن سازشیوں کی تمام ہربے ناکام بنا دیں گے۔قائد میاں نواز شریف کے ایک اشارے پر ہر کارکن سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔انصاف اور انتقام کی سیاست میں فرق ہونا چاہیے۔نیب سمیت دیگر تمام اداروں کو صرف ایک ہی خاندان کا احتساب کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا میاں نواز شریف اور مریم نواز کو بار بار عدالتوں مین بلانے کا مقصد عوام کی نظروں میں نا کو چور ثابت کرنا ہے لیکن نام نہاد جے آئی ٹی عدالت میں وہی چیزیں بطور ثبوت پیش کررہی ہے جو ان کو شریف فیملی کی طرف سے دی گئی ۔اس سے ثابت ہوتا ہے یہ تمام ڈرامہ صرف نواز شریف کو اقتدار سے الگ کرنے کیلئے رچایا گیا ہے۔پاکستان کے عوام ایسے نام نہاد فیصلوں کو پہلے ہی مسترد کرچکی ہے جب اس کا عملی طور پر مظاہرہ آئندہ الیکشن میں دیکھنے کو پھر مل جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1