غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے زونل افسران کارروائیاں کریں، مبشر جاوید

غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کیلئے زونل افسران کارروائیاں کریں، مبشر جاوید

لاہور(نمائندہ پاکستان) ڈی سنٹرلائزیشن پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے زونل افسران پلاننگ کو اختیارات دیے اب انہیں کام کرنا ہو گا میئر لاہور مبشر جاوید۔میئر لاہور کرنل(ر)مبشر جاوید نے پاکستان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے لیے ہم نے زونل افسران کو با اختیار بنایا ہے اب ان کا کام ہے کہ مزید بہتر انداز میں کام کریں اور اس سلسلہ میں ہم مزید کام کر رہے ہیں تاکہ شہر کو غیر قانونی تعمیرات سے پاک کیا جا سکے۔جبکہ CO میٹرو پولیٹن کارپوریشن سردار نصیر نے کہا کہ زونل افسران اور انسپکٹرز کی ذمہ داری ہے کہ وہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن لیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...