عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، یاسر گیلانی

عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے، یاسر گیلانی

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ ن لیگ کا دورحکومت بدترین دور گردانا جا رہا ہے یہ ہی وجہ ہے کہ عوام نے ن لیگ کی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔کشکول توڑنے والوں کے ساڑھے چار سال قرضے کے حصول میں گزرے ہیں کفایت شعاری سے انحراف جرم سے کم نہیں جس کے باعث قرض کا ایک پہاڑ کھڑا ہو گیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا قرضہ صرف 8ماہ میں 2.2 کے نیٹ اضافے کیساتھ 22.9 ٹریلین تک پہنچ گیا،جو رواں مالی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے منظورکردہ سالانہ بجٹ خسارے کی حد سے کہیں زیادہ ہے۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری کردہ رواں مالی سال کے جولائی تا فروری کے عرصے کے حکومتی قرضے کے اعدادوشمار کے مطابق وزارت خزانہ نے کفایت شعاری کی پالیسی سے روگردانی کرتے ہوئے ضرورت سے کئی گنا زیادہ قرضہ لیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...