گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا،عابد صدیقی

گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت کے لوڈشیڈنگ کے دعوے ہوا میں اُڑ گئے گرمی بڑھتے ہی زیرو لوڈشیڈنگ کا دعویٰ ریت کی دیوار ثابت ہوا حکومت کے پانچ سال عوام کو دلاسے دینے میں گزرا عملی اقدامات کہیں نظر نہیں آئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں اندھیرے ختم کرنے کی بجائے مزید اضافہ کر دیا ہے۔ قوم حکومت سے بیزار نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی سے فائدہ اُٹھانے والے حکمرانوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا 3 ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے دار چار سالوں میں بھی ملک کو اندھیروں سے نہیں نکال سکے انہوں نے کہا کہ قوم حکمرانوں کے جھوٹ کو جان چکے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوؤں پر انحصار کر رہی ہے اور میڈیا پر اشتہارات چلا کر ڈھنگ ٹپاؤ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1