حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے ، عزیز الرحمان ثانی

حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائے ، عزیز الرحمان ...

لاہور(نمائندہ پاکستان)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری علیم الدین شاکر ،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ ،پیرمیاں رضوان نفیس ،مولانا قاری عبدالعزیز ،مولانا مسعوداحمد،مولانا قاری ظہورالحق و دیگر علماء نے ختم نبوت اجتما ع سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت امتناع قادیانیت ایکٹ پر عملدرآمد کوہر صورت یقینی بنائے کیونکہ وطن عزیزمیں منکرین ختم نبوت انگریز کے خودکاشتہ پودے فتنہ قادیانیت کی اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیاں خطرناک حدتک بڑھ چکی ہیں ،قادیانی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اپنی جعل سازیوں سے سادہ لوح مسلمانوں کے ایمان پر ڈاکہ زنی کر رہے ہیں اور وہ آئینی پابندیوں کو روندتے ہوئے اپنی ارتدادی ناپاک سر گرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنماؤں نے کہا کہ 73ء کے متفقہ اسلامی آئین میں اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کو جو تحفظ دیا گیا ہے اسکی پاسداری کرانا حکومت کی دینی کی ساتھ آئینی بھی ذمہ داری بنتی ہے اور جبکہ اس حوالے سے حال ہی میں اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم بھی حکمرانوں کے مدنظر رہنا چاہیے جسمیں عدالت عالیہ نے ختم نبوت ونامو س رسالت کے تحفظ کے ضمن میں حکومت کو حکم نامہ صادر کیا ۔علماء نے کہا کہ عدالت عالیہ کے اس فیصلے کے مطابق بھی آئین میں انسداد قادیانیت کے لیے کی گئی قانون سازی پر عملدرآمدکرانا حکومت کا اولین ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح ہے ،قادیانی فتنہ ملک واسلام دشمن قوتوں کی سازش کا نتیجہ ہے ۔علماء نے کہا کہ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کے لیے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاؤں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے لیے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے ضروری ہے ۔ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔دینی رہنماؤں نے کہا کہ آئین میں کی گئی ختم نبوت و ناموس رسالت کے تحفظ اور منکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کے تدارک کے بارے قانون سازی پر عملدرآمد سے اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ ہم ختم نبوت و ناموس رسالت اور فتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کے لیے اپنی دینی و آئینی بھرپور جدوجہد کو جاری رکھتے ہوئے کسی بھی قسم کی بڑی سے بڑی قربانی دینے ہرگزہرگزز دریغ نہیں

مزید : میٹروپولیٹن 1