’’جراسک ورلڈفالن کنگڈم‘‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

’’جراسک ورلڈفالن کنگڈم‘‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا
’’جراسک ورلڈفالن کنگڈم‘‘‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا

نیویارک (یواپی آئی)خوف اوردہشت کی علامت تصور کئے جانے والے دیوہیکل ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی شہرہ آفاق ہالی وڈ سائنس فکشن ایڈونچر فلم’’ جراسک پارک‘‘ سلسلے کی چوتھی فلم ’جراسک ورلڈ‘کے سیکوئل ’جراسک ورلڈفالن کنگڈم‘کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔اس سنسنی خیز فلم کو جے اے بیونانے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں ایک بار پھر کرِس پریٹ ، برائس ڈلاس ہاورڈ اور جیف گولڈ بلم اپنے سابقہ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں بی ڈی وونگ، ٹوبی جونز، ریف اسپال، جسٹس اسمتھ، ڈینیئالا پلیڈا، ٹیڈ ولین، گیریلڈین چیلپن اور جیمز کرومویل سمیت کئی فنکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔فرینک مارشل اورپیٹرک کرولی کی مشترکہ پروڈکشن میں تیار ہونے والی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی طرح اس بار بھی شہر سے دور جزیرے پرقائم کردہ ایک ایسے جراسک تھیم پارک کے گِرد گھوم رہی ہے جس کو تباہ ہوئے 22سال سے زیادہ عرصہ بیت چکا ہوتا ہے تاہم حفاظتی اقدامات مزید سخت کرتے ہوئے اس پارک کو ایک بار پھر سے تعمیر کیا جاتا ہے۔دیوہیکل ڈائنو سارزسے بھرے اس جراسک تھیم پارک پر کی گئی معمولی سی غلطی اور قواعد کی پابندی نہ کرنا انتہائی سنگین نتائج کا سبب بن جاتی ہے جو اس خطرناک جان لیوا مخلوق کو آپے سے باہر کر دیتی ہے۔لیجنڈنری پکچرز کی تیار کردہ یہ سائنس فکشن ایڈونچر فلم یونیورسل پکچرز کے تحت 22جون کو سنیماگھروں میں عام نمائش کے لیے پیش کرد ی جائے گی۔واضح رہے کہ اسٹیون سپیلبرگ کی ڈائریکشن میں بننے والی جراسک پارک سلسلے کی پہلی فلم 1993 میں ریلیز کی گئی تھی جبکہ 1997 اور 2001میں بالترتیب دوسری اور تیسری فلمیں نہ صرف مداحوں میں بے پناہ مقبول ہوئیں بلکہ دنیا بھر میں اربوں ڈالر کا بزنس بھی کرنے میں کامیاب ہوئیں۔چ

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...