شفاف اور آزادانہ انتخابات حکومت کی پہلی ترجیحی ہے،نرگس متین

شفاف اور آزادانہ انتخابات حکومت کی پہلی ترجیحی ہے،نرگس متین

لاہور(نمائندہ پاکستان) مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین نے کہا ہے کہ شفاف اور آزادانہ انتخابات حکومت کی پہلی ترجیحی ہے۔مسلم لیگ(ن) پر آمریت کی پیداوار کا الزام لگانے والے خود فوجی آمروں کے ساتھ رہے ہیں۔مریم نواز پارٹی میں نئی روح ڈالی ہے۔آئندہ انتخابات میں مریم نواز کا اہم رول ہے۔جمہوریت کیخلاف سازشیں کرنے والے غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا بروقت انتخابات کا انعقاد ہی جمہوریت کو ٹریک پر رکھ سکتا ہے کسی کی ذات نہیں ،ملک سب سے اہم ہونا چاہیے اور ہر قیمت پر جمہوریت کی گاڑی کو چلتے رہنا چاہیے ۔ملک جمہوریت کے تسلسل اور ووٹ کی عزت سے ہی مضبوط ہوگا ۔کشمیر کی آزادی کیلئے جانیں دینے والے شہدا کی ماؤں کو سلام پیش کرتے ہیں ہم کشمیریوں کی مدد تب ہی کر سکتے ہیں جب ہمارا اپنا ملک مضبوط ہوگا۔

انہوں نے کہا سب پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور کوشش کرنی چاہیے کہ جمہوریت کی گاڑی ٹریک پر چلتی رہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...