میئر کے احکامات نظر انداز ، عزیز بھٹی زون غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا

میئر کے احکامات نظر انداز ، عزیز بھٹی زون غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بن گیا

لاہور(جاوید اقبال)عزیز بھٹی زون انتظامیہ کی طرف سے میئر لاہور کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے،زون میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا،زونل افسر اور بلڈنگ انسپکٹرز کی عدم توجہی سے مسکین پورہ،لال ،پل،جوڑے پل،ہربنس پورہ،کینال روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کی بھر مار۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر سے غیر قانونی تعمیرات کی روک تھام کے ضمن میں میئر لاہور کی جانب سے حال ہی میں زونل افسران کو 10 مرلہ کی عمارتوں کے نقشہ جات کی مد میں خود مختار بنانے کے بعد بھی شہر سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہ رک سکا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عزیز بھٹی زون کے زونل افسر پلاننگ اور بلڈنگ انسپکٹرز کی نا اہلی کی وجہ سے پورہ زون غیر قانونی تعمیرات کی آماجگاہ بن گیا ہے جس میں بالخصوص مسکین پورہ،لال ،پل،جوڑے پل،ہربنس پورہ،کینال روڈ سر فہرست ہیں ۔ذرائع کے مطابق زون انتظامیہ کی طرف سے ماضی میں عذر پیش کیا جاتا تھا کہ تمام تر اختیارات MOP کو ہونے کے بعد نقشہ کی منظوری کے ضمن میں کافی پیچیدگیوں کے باعث اور انہیں اختیارات نہ ہونے کے باعث شہر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ نہیں رک پا رہا تھا اب جبکہ میئر لاہور کی جانب سے زونل آفیسرز کو اختیارات بھی مل گئے ہیں اس کے باوجود عزیز بھٹی زون کے زونل افسر اور بلڈنگ انسپکٹرز کی عدم توجہی نے پورے زون کو غیر قانونی تعمیرات کا گڑھ بنا کے رکھ دیا ہے۔جبکہ انتظامیہ کی طرف سے بھی اس ضمن میں کوئی خاطر خواہ کارروائی ہوتی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...