زین زیدی ’’میں محبت اورتم‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

زین زیدی ’’میں محبت اورتم‘‘کی ریکارڈنگ میں مصروف

لاہور(فلم رپورٹر) نوجوان ڈائریکٹر زین زیدی ان دنوں اپنی نئی ڈرامہ سیریل" میں محبت اورتم" کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جسے تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے.اس ڈرامہ سیریل کے رائٹرز خرم عباس اور صائمہ حیدر ہیں جبکہ کاسٹ میں مریم نورشیخ،سلیم معراج،شہزاد رضا،یاسر شورو،حماد حسین،عریشہ خان،معصومہ خاور،تسنیم انصاری،فرح ندیم اور ماریہ خان شامل ہیں.ڈائریکٹر زین زیدی نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی بہت اچھی ہے جس میں محبت کے نئے شیڈز دکھائے گئے ہیں.یہ ڈرامہ 50 اقساط پر مبنی ہے جسے بہت جلد آن ایئر کردیا جائے گا.مریم نورشیخ نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی روٹین سے بہت مختلف ہے جبکہ میرا کردار بھی بہت اچھا ہے .یہ ڈرامہ فلم فیکٹری پروڈیوس کررہا ہے جسے جلد نجی ٹی وی سے نشر کیا جائے گا۔

مزید : کلچر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...