فلم انڈسٹری کی بہتری کیلئے دعاکرتی ہوں:دعا خان
لاہور(فلم رپورٹر) اداکارہ و ماڈل دعا خان نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کی بہترین کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے کیونکہ حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے تیار ہے اور نہ ہی کوئی سرمایہ کار سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے‘ بھارتی فلم انڈسٹری کا مقابلہ کرنے کیلئے نہ صرف معیاری فلمیں ضروری ہیں بلکہ حکومت پاکستان کو بھی فلم انڈسٹری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز دینا ہوں گے۔دعا خان نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے حالات اور اسٹوڈیوز میں ویرانیاں دیکھ کردل کو انتہائی افسوس ہوتا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ فلم انڈسٹری کو اس حالات تک پہنچانے میں جہاں فلم انڈسٹری سے وابستہ مختلف لوگ ہیں وہیں حکومت بھی اس کی ذمہ دار ہے۔
کیونکہ کئی بار کی یقین دہانیوں کے باوجود حکومت نے فلم انڈسٹری کیلئے کچھ نہیں کیا۔