کترینہ کیف بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئیں

کترینہ کیف بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئیں
کترینہ کیف بھی مادام تساؤ میوزیم کی زینت بن گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(آن لائن)بالی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا موم سے بنا خوبصورت مجسمہ مدام تساؤ میوزیم میں سجا دیا گیا ہے۔نیویارک کے ٹائمز اسکوائر میں موجود مادام تساؤ میوزیم کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ کترینہ کیف کے مومی مجسمے کی تصاویر جاری کی گئیں۔اداکارہ کے مجسمے کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس میں کترینہ کا رقص کرتے ہوئے مخصوص مسکراہٹ والا اسٹائل بنایا گیا ہے۔کترینہ کے مجسمے پر بھارتی روایتی لہنگا پہنایا گیا ہے جیسے وہ اکثر کئی مرتبہ فلموں میں زیب تن کر چکی ہیں۔ باربی ڈول کا مجسمہ بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے برابر میں سجایا گیا ہے جس کے ساتھ مداحوں نے تصاویر بھی بنوائیں۔نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم میں ہالی وڈ کی مشہور شخصیات سمیت بالی وڈ کے سلمان خان، شاہ رخ خان، ورون دھون، ایشوریا رائے بچن اور کرینہ کپور کا بھی مجسمہ سجا ہوا ہے۔

مزید :

کلچر -