مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے خواہاں

مچل مارش پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے خواہاں

پرتھ(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلین آل راؤنڈر مچل مارش نے ستمبر اکتوبر میں یو اے ای میں پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز تک مکمل صحت یاب ہونے کی امید ظاہر کردی۔ ان کا گزشتہ ہفتے میلبورن کے مقامی اسپتال میں ٹخنے کا آپریشن کیا گیا تھا۔

گھر واپسی کیلئے پرتھ ایئر پورٹ پر آمد کے موقع پر انہوں نے بتایا کہ ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ پری سیزن کیلئے انہیں چند ہفتے اپنے پاؤں پر توجہ دینی ہوگی۔

وہ سرے کاؤنٹی کی بھی چند میچوں میں نمائندگی چاہتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...