کامن ویلتھ گیمز ،میڈلزکی دوڑمیں آسٹریلیاپہلے نمبرپررہا

کامن ویلتھ گیمز ،میڈلزکی دوڑمیں آسٹریلیاپہلے نمبرپررہا

گولڈ کوسٹ آسٹریلیا(سپورٹس رپورٹر)اکیسویں کامن ویلتھ گیمز میں میڈلزکی دوڑمیں آسٹریلیاپہلے نمبرپررہا۔آسٹریلیانے198میڈل جیتے جن میں 80گولڈ،59سلوراور59براؤنزمیڈل شامل ہیں۔دوسرے نمبرپرانگلینڈنے136میڈل جیتے جن میں 45گولڈ،45سلوراور46براؤنزمیڈل شامل ہیں۔تیسرے نمبرپربھارت نے66میڈل جیتے جن میں 26گولڈ،20سلوراور2 0براؤنز میڈل شامل ہیں۔چوتھے نمبرپرکینیڈا نے82میڈ ل جیتے جن میں 15گولڈ،40سلو راور27 براؤنز میڈل شامل ہیں۔پانچویں نمبرپرنیوزی لینڈنے 46میڈل جیتے جن میں 15گو لڈ،16 سلوراور15 براؤنزمیڈ ل شامل ہیں۔چھٹے نمبرپرجنوبی افریقہ نے3 7میڈل جیتے جن میں 13گولڈ،1 1سلوراور 13براؤنز میڈل شامل ہیں۔ساتویں نمبرپرو یلزنے36میڈل جیتے جن میں 10گولڈ،12سلوراور14براؤنزمیڈل شامل ہیں۔ آٹھویں نمبرپرسکاٹ لینڈے44میڈل جیتے جن میں 9گولڈ،13سلوراور22براؤنزمیڈل شامل ہیں۔نویں نمبرپرنائیجیریانے24میڈل جیتے جن میں 9گولڈ،9 سلوراور6براؤنزمیڈل شامل ہیں۔دسویں نمبرپرسا ئپر س نے14میڈل جیتے جن میں 8گولڈ ،ایک سلوراور5براؤنزمیڈل شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میڈلزکی دوڑمیں چوبیسویں نمبرپرہے پاکستان نے 5میڈل جیتے جن میں سے ایک گولڈاور4براؤنزمیڈل جیتے ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...