جان شیر خان کی پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو مبارکباد

جان شیر خان کی پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو ...

اسلام آباد(آن لائن) عالمی سکواش کے سابق چیمپیئن جان شیر خان نے ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کو پاکستان سکواش فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان ملک سکواش کے فروغ کے لئے اہم اقدامات کریں گے۔

، انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں سکواش کے کھیل کی ترقی کے لئے اقدامات بہت ضروری ہیں۔

، انہوں نے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز کے لئے ہمیں پہلے سے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے تھی اگر ہم پہلے سے حکمت عملی تیار کرتے تو کامن ویلتھ گیمز میں میڈلز حاصل کئے جا سکتے تھے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...