ہندوؤں کی دھمکیاں ،ثانیہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر غور

ہندوؤں کی دھمکیاں ،ثانیہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے پر غور

ممبئی(آئی این پی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلسل دھمکیاں ملنے کے بعد اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ثانیہ مرزا کو تازہ دھمکیاں مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ معصوم بچی آصفہ کے قتل کی مذمت کرنے کے بعد دی گئیں ۔ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں سوال اٹھایا تھاکہ مقبوضہ کشمیر میں آٹھ سالہ آصفہ کے مندر میں زیادتی کے بعد قتل پر اگر ہم اس بہیمانہ ظلم کے خلاف رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہوکر نہیں اٹھے تو دنیا اس ملک کو کیا سمجھے گی ثانیہ مرزا کا پیغام جاری کرنا تھا کہ ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ثانیہ مرزا ان دھمکیوں سے اس قدر خوف زدہ اور افسردہ ہیں کہ انہوں نے سرے سے اپنا ٹوئٹ اکاؤنٹ کو ہی بند کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی