یوسین بولٹ کا ریٹائرمنٹ ختم کرکے ٹریک پر واپسی کا اشارہ

یوسین بولٹ کا ریٹائرمنٹ ختم کرکے ٹریک پر واپسی کا اشارہ

گولڈ کوسٹ (یوا ین پی) جمیکا کے 31سالہ سابق ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ایک مرتبہ پھر ریٹائرمنٹ ختم کر کے ٹریک اینڈ فیلڈ مقابلوں میں واپسی کا اشارہ دے دیا۔ کامن ویلتھ گیمز دوہزار اٹھارہ میں اپنے ملک کی مینز چار ضرب سو میٹرز ریلے میں تیسری پوزیشن پرانہوں نے مایوسی ظاہر کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے استفسار کیا کہ کیا وہ جلدی ریٹائر نہیں ہو گئے ؟ انہوں نے کہا کہ ریلے ایونٹ کو دیکھنے پر وہ خود سے چند سوالات کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ کے بعد انہوں نے انٹرنیشنل مقابلوں سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی