جوڈو چیمپئین شپ ،قومی جوڈ ٹیم 19اپریل کو نیپال روانہ ہو گی

جوڈو چیمپئین شپ ،قومی جوڈ ٹیم 19اپریل کو نیپال روانہ ہو گی

اسلام آباد(آن لائن) ساؤ تھ ایشین جوڈو چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے قومی جوڈ ٹیم 19اپریل کو نیپال روانہ ہو گی چیمپین شپ 20سے 24اپریل تک نیپا ل کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں شرو ع ہو گی اس حوالے سے پاکستان جوڈو فیڈریشن کے نائب صدر مسعود احمد خان نے کہا ہے کہ چیمپین شپ 20سے 24اپریل تک نیپا ل کے دارلحکومت کھٹمنڈو میں کھیلی جائے گی ہماری ٹیم مینز اور ویمن کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی جبکہ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسلام آباد کے سپورٹس کیمپلیکس میں جاری ہے جہاں 15 مینز اور 12ویمنز کھلاڑیوں کھلاڑیوں کو طالب حسین ، جمیل کھوکھر اور محمد جلال اعلیٰ تربیت دینے میں مصروف ہیں ا مید ہے کہ جس طر ح کھلاڑیوں کو تربیت دی جار ہی ہے وہ ساؤ تھ ایشین جوڈو چیمپئین شپ میں کامیابی سے ہمکنار ہو کر قومی پرچم بلند کر یں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...