جوڈو چیمپئن شپ،ازبک کھلاڑی کی قیصر خان کوشکست

جوڈو چیمپئن شپ،ازبک کھلاڑی کی قیصر خان کوشکست

اسلام آباد(اے پی پی) ایشیئن کیڈٹ اوپن جوڈو چیمپئن شپ میں ازبکستان کے ورلڈ نمبر2 کھلاڑی نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کوشکست دے دی جس کی وجہ سے قیصر خان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ پاکستان جوڈو فیڈریشن (پی جے ایف) کے نائب صدر اور میڈیا ڈائریکٹر مسعود احمد خان نے بتایاکہ ازبکستان کے شہر تاشقند میں دونوں کھلاڑیوں کے درمیاں4منٹ تک مقابلہ برابر رہا جس کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو اضافی وقت دیا گیا۔3منٹ مقابلے کے بعد ازبکستان کے ورلڈ نمبر2 کھلاڑی نے قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان کوشکست دے دی جس کی وجہ سے قیصر خان ایونٹ سے باہر ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ ازبکستان میں قومی جوڈو کھلاڑی قیصر خان نے انٹرنیشنل تربیتی کیمپ میں تربیت کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اپریل کے اختتام تک ازبکستان میں تربیتی کیمپ میں تربیت حاصل کریں گے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی