ورلڈ کپ کی مناسبت سے نوجوانوں کو موقع دیا گیا:انضمام الحق

ورلڈ کپ کی مناسبت سے نوجوانوں کو موقع دیا گیا:انضمام الحق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے 16 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں کئی نوجوان کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔پاکستانیوں کی جانب سے فواد عالم اور وہاب ریاض کو ٹیم میں شامل نہ کرنے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر تنقید کی جا رہی ہے لیکن اب انضمام الحق نے اس کی ایسی وجہ بتا دی ہے کہ سب کا غصہ رفوچکر ہو جائے گا۔ انضمام الحق نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ورلڈکپ انگلینڈ میں ہو رہا ہے، اس لئے زیادہ سے زیادہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے تاکہ انہیں وہاں کی کنڈیشنز کا معلوم ہو سکے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب کرتے ہوئے ہم نے بیٹنگ آرڈر مضبوط کرنے کی کوشش کی ہے۔ سب کو موقع ملے گا اور کسی کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میچ کے دنوں میں انگلینڈ اور آئرلینڈ میں گیند کے سوئنگ کرنے کا امکان زیادہ ہے اس لئے بلے بازوں کو احتیاط سے کھیلنا پڑے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی