پاکستانی بیوی یا افغان کرکٹ ٹیم ؟ محمد شہزاد کیلئے کڑا امتحان

پاکستانی بیوی یا افغان کرکٹ ٹیم ؟ محمد شہزاد کیلئے کڑا امتحان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(آئی این پی)افغانستان کرکٹ کیلئے سب سے زیادہ ٹوئنٹی20رنزبنانے والے وکٹ کیپر واوپننگ بیٹسمین محمد شہزاد کو افغان کرکٹ بورڈ نے نئی مشکل میں ڈال دیاہے جو ان پر پاکستان میں کلب میچ کھیلنے پر پہلے ہی تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کرچکاہے۔ پاکستان کے خلاف زہراگلنے والے افغانستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین عاطف مشال نے پاکستان جانے اور کلب کرکٹ کھیلنے پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کرنے کے بعد ان کیلئے نئی مشکل کھڑی کرتے ہوئے انہیں فیملی سمیت پاکستان سے افغانستان منتقل ہونے کیلئے ایک ماہ کا نوٹس دے دیاہے۔افغانستان کرکٹ کے چیئرمین نے محمدشہزاد کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ فیملی کے ہمراہ پاکستان چھوڑ کر افغانستان منتقل نہ ہوا تو اس کا نہ صرف افغانستان کرکٹ بورڈ سے معائدہ منسوخ کردیا جائے گا بلکہ اسے کسی اور لیگ میں کھیلنے کیلئے این اوسی بھی نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ محمد شہزاد پاکستان میں موجود افغان کیمپ میں پلے بڑھے ہیں اور اپنی ابتدائی کرکٹ بھی یہیں پر کھیلی ہے حتی کہ ایک موقع پر وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے کا بھی خواب دیکھ رہے تھے۔ انہوں نے پشاور میں مقیم ایک پاکستانی فیملی سے رشتہ جوڑا جہاں شادی کرکے وہیں رہائش پذیر ہیں۔