کائل ایڈمونڈ اور پیبلو اینڈوجار مراکو اوپن کے فائنل میں داخل

کائل ایڈمونڈ اور پیبلو اینڈوجار مراکو اوپن کے فائنل میں داخل

رباط(آن لائن) کائل ایڈمونڈ اور پیبلو اینڈوجار نے جیت کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے مراکو اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق مراکش میں جاری مینز سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل مرحلے میں برطانیہ کے کائل ایڈمونڈ نے فرانس کے رچرڈ گیسکے کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، ان کی جیت کا سکور 6۔3 اور 6۔4 رہا۔

دوسرے سیمی فائنل میں سپین کے پیبلو اینڈوجار نے پرتگال کے جاؤسوزا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6۔4 اور 6۔4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی