ٹیبل ٹینس سپر لیگ سے کھیل کی اہمیت میں اضافہ ہوگا: خواجہ حسن ودود

ٹیبل ٹینس سپر لیگ سے کھیل کی اہمیت میں اضافہ ہوگا: خواجہ حسن ودود

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے خواجہ حسن ودود نے کہا ہے کہ پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ سے ملک ٹیبل ٹینس کے کھیل کی اہمیت میں اضافہ ہوگا،پہلی ٹیبل ٹینس سپر لیگ کو منعقد کروانے کا کریڈٹ ضرور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدیداروں کو جاتا ہے قومی خبررساں ادارے سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام پہلی پاکستان ٹیبل ٹینس سپر لیگ لیاقت جمنازیم، اسلام آباد میں جاری ہے ، لیگ میں ملک بھر سے پروفیشنل کھلاڑی آٹھ مختلف ٹیموں میں حصہ لے رہے ہیں جن میں کراچی کرارے، لاہور استاد، اسلام آباد کمانڈر، فیصل آباد شیردل، راول جگنی، ملتان صوفیان، پشاور دلاور اور کوئٹہ ڈیفنڈر شامل ہیں، انہوں نیس کہا کہ ٹیبل ٹینس سپر لیگ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہورہی جس میں اتنی زیادہ تعداد میں کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔خواجہ حسن ودود نے کہا کہ پہلی ٹیبل ٹینس سپر لیگ کو منعقد کروانے کا کریڈٹ ضرور پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے عہدیداروں کو جاتا ہے کہ جہنوں نے اتنے کم عرصے میں سارے انتظامات بڑے احسن طریقے سے کئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سپر لیگ سے نہ صرف ملک میں کھیل کو فروغ ملے گا بلکہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آئے گا اور نوجوان نسل کے شوق میں اضافہ ہوگا، سہولیات کے حوالیسے انہوں نے کہا کہ ہم وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل عامر علی احمد کے بھر پور شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں ہمیں سہولیات فراہم کیں،ایک اور سوال کے جواب میں خواجہ حسن نے کہا کہ ملک میں ٹیبل ٹینس کے ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے بلکہ اس کھیل کی بہتری کے لئے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ کھیل کی ترقی کے لئے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن گراس روٹ سطح پر کام کر رہی ہے۔

اور گراس روٹ سطح پر ملک میں اکیڈمیز بنانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں کھیلوں کے معیار کو بہتر بنانے میں تعلیمی اداروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے لیکن تعلیمی اداروں کو اس میں بھر پور کردار ادا کرنا چاہیے جو کہ نا ہونے کے برابر ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...