کامن ویلتھ گیمز میں سنگاپور نے ٹیبل ٹینس مقابلوں نے دو طلائی تمغے جیت لئے

کامن ویلتھ گیمز میں سنگاپور نے ٹیبل ٹینس مقابلوں نے دو طلائی تمغے جیت لئے

گولڈ کوسٹ(سپورٹس رپورٹر) کامن ویلتھ گیمز میں سنگاپور نے ٹیبل ٹینس مقابلوں میں دو طلائی تمغے جیت لئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز کے فائنل میں سنگاپور کے نگ گاؤ نے نائیجیریا کے قادری ارونا کو سخت مقابلے کے بعد 4۔2 سے ہرایا، برانز میڈل کیلئے کھیلے گئے میچ میں بھارت کے شارتھ اچنتا نے انگلینڈ کے سیموئل کو شکست دی۔

مکسڈ ڈبلز مقابلوں کے فائنل میں سنگاپور کے نگ گاؤ اور میونگ نے انگلینڈ کے لیم پچفورڈ اور ہو تن کو 3۔0 سے ہرا کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی